بلغاریہ میں مسجد پر نسلیت پرستوں کا حملہ

بلغاریہ کے شہر بلاگووگارڈ میں ایک مسجد کے داخلی حصے میں خنزیر کے کٹے پاوں اور خون میں لتھڑے ہوئے دل پھینکے گئے

247356
بلغاریہ میں مسجد پر نسلیت پرستوں کا حملہ

بلغاریہ میں مسجد پر نسلیت پرستوں کا حملہ۔۔۔
بلغاریہ کے شہر بلاگووگارڈ میں ایک مسجد کے داخلی حصے میں خنزیر کے کٹے پاوں اور خون میں لتھڑے ہوئے دل پھینکے گئے۔
بلغاریہ کے میڈیا نے اس اقدام کو ایک تحریک قرار دیا ہے اور واقعے کے بلغاریہ کے عثمانی سلطنت سے الگ ہو کر اعلان آزادی کرنے کے 137 ویں سال کے موقع پر پیش آنے کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔
اس واقعے کے فاعلوں کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔
بلاگووگارڈ میں مقیم مسلمانوں نے گذشتہ ہفتے حالیہ دنوں میں دین اسلام کے خلاف حملوں پر احتجاج کے لئے گوٹزے ڈیلچیو میں ایک مارچ کی ، مارچ میں شریک کثیر تعداد مسلمانوں نے اسلام فوبیا اور امتیازی سلوک کے خلاف نعرے لگائے اور دینی تحمل اور احترام کی اپیل کی تھی۔
بلغاریہ میں مسلمانوں کے مفتی ڈائریکٹریٹ کے حکام بھی نسلیت پرستوں کی طرف سے مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کے منظم شکل اختیار کرنے کے بارے میں تشویش کا شکار ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں