ترک ہلال احمر ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ

ترک ہلال احمر نے کربلا میں پناہ لینے والے ترکمان باشندوں کو امدادی سامان بہم پہنچایا ہے

244186
ترک ہلال احمر ہمیشہ مظلوموں  کے ساتھ

ترک ہلالِ احمر نے داعش کے حملوں سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے کربلا شہر میں پناہ لینے والے اور زیادہ تر تل عفار کے ترکمان شہریوں پر مشتمل 200 پناہ گزین کنبوں میں انسانی امدادی سازو سامان کی تقسیم کی ہے۔
ترک ہلال احمر کی ٹیم کے ہمراہ کربلا تشریف لیجانے والے ترکی کے بغداد میں سفیر فاروق قائمک جی کا کہنا تھا کہ عراق کے مختلف مقامات پر پناہ گزینوں کی زندگی بسر کرنے والوں کی طرف ترکی کی طرف سے امدادی ہاتھ بڑھانا باعث ِ مسرت اقدام ہے۔
امداد کی ترسیل کے بعد سفیر نے کربلا کے نائب گورنر جاسم الا فطلاوی سے ملاقات کی۔ دونوں نے بعد میں پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔
عراق میں سیکورٹی کی صورتحال اور دہشت گرد حملوں کا ذکر کرنے والے قائمک جی نے نہ صرف عراق بلکہ تمام تر دنیا کے دشمن ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اس تنظیم کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں