ترکی کی نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے:ارینچ

نائب وزیراعظم بلند ارینچ نے انقرہ میں ایک تقرب سے خطاب کے دوران کہا کہ دور حاضر کا ترکی گنجان آباد ملک ہے جس کی آبادی کا نصف حصہ تیس سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے جو کہ ہمارے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں

241322
ترکی کی نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے:ارینچ

نائب وزیراعظم بلند ارینچ نے انقرہ میں نظریاتی و تحقیقاتی مرکز میں منعقدہ "علاقائی استعداد اور جدید ترکی " کے زیر عنوان ایک تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کے دوران جناب ارینچ نے کہا کہ بیرونی ممالک میں بسے ترک نژاد طلبہ ترکی میں اپنی تعلیم سے فراغت حاصل کر نے کے بعد ترکی اور اپنے مقیم ممالک کے درمیان خیر سگالی کا وسیلہ بنیں گے۔
انہوں نے غیر ملکی طلبہ سے بھی مخاطب ہوتےہوئے مطالبہ کیا کہ وہ بھی ترکی سے فارغ التحصیل ہونےکے بعد اپنے ممالک واپسی پر ترکی کے بارے میں ایک اچھی رائے قائم کریں گے جو کہ ہمارے لیے مفید ثابت ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ ترکی ایک بہترین ماضی کا گہوارہ رہاہے جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید فروغ پیدا ہوا ہے ۔
ارینچ نے مزید کہا کہ ہماری اس سر زمین پر مختلف تہاذیب و تمدن کا مسکن رہا ، متعدد اقوام نے یہاں اپنا ڈیرہ ڈالا ،جنگیں لڑیں اور طویل عرصے اپنی سلطنتیں یہاں قائم رکھیں ،دور حاضر کا ترکی گنجان آباد ملک ہے جس کی آبادی کا نصف حصہ تیس سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے جو کہ ہمارے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں