قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اہم موضوعات پر غور

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ شام میں پانچویں سال میں داخل ہونے والے جھڑپوں کے ماحول نے داعش سمیت کئی ایک دہشت گرد گروہوں کو جنم دیا ہے۔

239931
قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اہم موضوعات پر غور

سال کا پہلا سلامتی کونسل کا اجلاس صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں کل ایوانِ صدارت میں منعقد ہوا۔
تقریباً ساڑھے چھ گھنٹوں تک جاری رہنے والے اجلاس میں گولین تحریک کے خلاف جدوجہد ، سلسلہ حل، داخلی سلامتی، شام کی صورتحال، دہشت گرد تنظیم داعش اور توانائی کے تحفظ کے معاملات پر جائزے لیے گئے۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ شام میں رونما ہونے والے سیکورٹی کے مسائل اور فوجی تقاضے کے طور پر سر انجام دیے گئے شاہ فرات آپریشن پر غور کیا گیا ہے اور اس آپریشن کو کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچانے والی ترک مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ شام میں پانچویں سال میں داخل ہونے والے جھڑپوں کے ماحول نے داعش سمیت کئی ایک دہشت گرد گروہوں کو جنم دیا ہے۔ جو کہ ہمارے ملک کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ تشکیل دے رہے ہیں۔ لہذا شام کے حوالے سے عالمی پیش رفت اور ترکی میں مقیم شامی پناہ گزینوں کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر غور کیا گیا ہے۔
سلسلہ حل کے موجودہ مرحلے کا بھی جائزہ لیے جانے کی توضیح کرنے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری جدوجہد کو پر عزم طریقے سے جاری رکھے جانے کا عندیہ دیا گی
ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ گولین تحریک کے ڈھانچے اور اس کے خلاف قومی اور بین الاقوامی سطح پر کاروائیوں کے بارے میں کونسل کو معلومات پیش کی گئیں۔
اجلاس میں علاوہ ازیں لیبیا اور یمن میں رونما ہونے والے واقعات اور مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی صورتحال ، اسرائیل۔ فلسطین تنازعات پر نظر ِ ثانی کی گئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں