اسلامی شعائر میں ردوبدل کسی بھی ملکی دستور کا حق نہیں ہے :گورمیز

ترک محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز نے کہا ہے کہ آسٹریا میں قبول کردہ اسلامی شرائط سے متعلق قانون اس ملک کی تاریخ سے میل نہیں کھاتا

238678
اسلامی شعائر میں ردوبدل کسی بھی ملکی دستور کا حق نہیں ہے :گورمیز

ترک محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز نے کہا ہے کہ آسٹریا میں قبول کردہ اسلامی شرائط سے متعلق قانون اس ملک کی تاریخ سے میل نہیں کھاتا۔
گورمیز نے آسٹریا میں بسے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے حقوق کےلیے جمہوری طرز عمل اپنائیں ۔
انہوں نے کہا یورپ میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی اور انتہا پسندی سے نوبت یہاں تک پہنچی ہے اور یہ قانون اتحاد بین الادیان کے بھی منافی ہے۔
جناب گورمیز نے کہا کہ ہر ملک اپنے قوانین کے مطابق اسلامی شراءط نافذ نہیں کرسکتا کیونکہ ہمارے دین کے اصول و احکامات واضح ہیں جنہیں کوئی بھی ملکی آئین توڑ مروڑ کر اہل ایمان پر لاگو نہیں کرسکتا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں