عراقی نائب وزیراعظم نجفی کا دورہ ترکی

عراقی نائب وزیر اعظم اسامہ نجفی نے گزشتہ روزانقرہ میں وزیراعظم احمد داود اولو سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور توانائی کے موضوع زیر بحث آئے

238087
عراقی نائب وزیراعظم نجفی کا دورہ ترکی

عراقی نائب وزیر اعظم اسامہ نجفی نے گزشتہ روزانقرہ میں وزیراعظم احمد داود اولو سے ملاقات کی ۔
یہ ملاقات ضیافت کے دوران ہوئی جس میں وزیر توانائی تانیر یلدز اور ترکی کی خفیہ ایجنسی کے قائم مقام سربراہ اسماعیل حقی موسی نے بھی شرکت کی ۔
ملاقات میں دو طرفہ توانائی میں تعاون سمیت داعش کے خلاف نبرد آزمائی کا موضوع زیر بحث لایا گیا ۔
علاوہ ازیں اس بات پربھی اتفاق رائے کیا گیا کہ عراق کی سلامتی ترکی سمیت ہمسایہ ممالک کےلیے حد درجہ اہم ہے ۔
نجفی نے بعد ازاں صدر رجب طیب ایردوان سے بھی ملاقات کی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں