ترکی بہترین صدارتی نظام کا تعین کرے گا

ایوان صدارت کے ترجمان ابراھیم کھالن نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے سلیمان شاہ کے مزار آپریشن اور ترکی میں صدارتی نظام کے قیام کی بحث کے حوالے سے بریفنگ دی

229505
ترکی بہترین صدارتی نظام کا تعین کرے گا

ایوانِ صدارت کے ترجمان ابراھیم کھالن نے ایجنڈے کے حوالے سے پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔
کھالن نے سلیمان شاہ مقبرے کے حوالے سےآپریشن کو شام میں زوال کی شکار سلامتی کی صورتحال کے پیش ِ نظر سر انجام دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ِ ترکی نے کسی حملے کے خطرے کو اس کاروائی کے ذریعے دور کر دیا ہے۔ وہاں پر ہماری سر زمین کی قانونی حیثیت میں کسی قسم کی تبدیلی زیر ِ بحث نہیں ہے۔
کھالن نے شام میں جاری جنگ کے بارے میں کہا کہ داعش کی بربریت کی اجازت شامی حکومت دے رہی ہے۔ میں ایک بار پھر اس چیز کااعادہ کرتا ہوں کہ شام کی خانہ جنگی کا خاتمہ ہو جانا چاہیے۔
انہوں نے پی وائے ڈی کے ایک دہشت گرد تنظیم ہونے پر بھی زور دیا ہے۔
کھالن نے اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب میں صدارتی نظام کے حوالے سے بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبصرے کیے جا رہے ہیں کہ صدارتی نظام لاگو ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے اختیارات ختم ہو جائیں گے۔ ان باتوں کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ جب آپ صدارتی نظام پائے جانے والے ملکوں کا جائزہ لیتے ہیں تو اس بات کا مشاہدہ ہوتا ہے کہ ان ملکوں میں پارلیمان کتنی طاقتور ہیں۔ ہم ترکی کے لیے بہترین اور مؤ¬ثر ترین نظام کا تعین کرنے پر کام کریں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں