ترک فوج کی شامی سرزمین پر سیلمان شاہ مقبرے پر فوجی کاروائی

ترک مسلح افواج نے شام کی سرزمین پر موجود شاہ سیلمان مقبرے کی چیک پوسٹ کو خالی کروانے کے مقصد کے تحت فوجی آپریشن کیا ہے۔ حاصل کردہ معلومات کے مطابق کل رات سیلمان شاہ مقبرے کی چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر موجود چالیس ترک فوجیوں کے انخلا کے لیے کاروائی کی

227450
ترک فوج کی شامی سرزمین پر سیلمان شاہ مقبرے پر فوجی کاروائی

ترک مسلح افواج نے شام کی سرزمین پر موجود شاہ سیلمان مقبرے کی چیک پوسٹ کو خالی کروانے کے مقصد کے تحت فوجی آپریشن کیا ہے۔
حاصل کردہ معلومات کے مطابق کل رات سیلمان شاہ مقبرے کی چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر موجود چالیس ترک فوجیوں کے انخلا کے لیے کاروائی کی۔
رات گئے کی جانے والی فوجی کاروائی کے لیے ترکی فوجی دستے سرحد پار کرتے ہوئے چیک پوسٹ کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔
اس فوجی کاروائی کے باقرے میں وزیراعظم احمد داؤد اولو مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر میں بیان جاری کریں گے۔
اس فوجی کاروائی میں 50 کے قریب ٹینکوں نے حصہ لیا ۔
صدر رجب طیب ایردوان نے اس فوجی کاروائی کی کامیابی پر وزیراعظم احمد داؤد اولو اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل ، بری فوج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار کو ٹیلی فون کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے۔
صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شام میں سیلمان شاہ کے مقبرے پر ترک پرچم ہمیشہ شان و شوکت سے لہراتا رہے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں