جنوبی قبرص بہانے بناتا چلا آرہا ہے: چاوش اولو

ترکی کے دورے پر موجود شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ نامی اوزدل نے ترکی کے ہم منصب چاوش اولو سے مسئلہ قبرص کے حوالے سے انقرہ میں مذاکرات کیے

226365
جنوبی قبرص بہانے بناتا چلا آرہا ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ اوزدل نامی سے انقرہ میں مذاکرات کیے۔
اجلا سکے بعد کیمروں کے سامنے آنے والے چاوش اولو نے بتایا کہ "ہماری تمنا ہے کہ رواں سال میں مسئلہ قبرص کا حل تلاش کر لیا جائے۔ اس موضوع میں ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے درمیان کسی قسم کا نظریاتی اختلاف نہیں پایا جاتا۔
قبرصی یونانی انتظامیہ سے مخلصانہ طریقے سے مذاکرات کے سلسلے کی جانب لوٹنے کی اپیل کرنے والے چاوش اولو نے کہا کہ ہم رواں سال کو مذاکرات اور حصول حل کے سال کا درجہ دینا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ قبرصی یونانی انتظامیہ نے ہمیشہ بہانہ بازی کی آڑ میں سلسلہ مذاکرات کو منقطع کیا ہے۔
ایک طرف عنان منصوبے کی حمایت کرنے والا اور ابتک کی حل پالیسیوں کو قبول کرنے والا شمالی قبرص ہے تو دوسری جانب عنان منصوبے کو مسترد کر نے والا اور کسی بھی قسم کی قربت سے انکاری کرنے والا جنوبی قبرص ہے۔
ترکی کی حمایت و تعاون کا شکریہ ادا کرنے والے شمالی قبرص کے وزیر خارجہ اوزدل نے بتایا کہ ہم قبرصی یونانی انتظامیہ کی مذاکرات کو واپسی کی ہر ممکنہ کوششیں صرف کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں