ترک امور سے متعلق امریکہ میں ادارے کا قیام

امریکہ میں ترکی کے امور سے متعلق ایک نظریاتی ادارہ قائم کیا گیا ہے جو کہ دونوں ممالک  کے درمیان  تعاون کے شعبوں سے  متعلق امور سر انجام دے گا

224713
ترک امور سے متعلق امریکہ میں ادارے کا قیام

امریکہ میں ترکی کے امور سے متعلق ایک نظریاتی ادارہ قائم کیا گیا ہے۔
دارالحکومت واشنگٹن میں یہ ادارہ ترک امریکی تعلقات کے حوالے سے اپنے امور سر انجام دے گا۔
ادارے کے روح رواں علی چنار نے کہا ہے کہ یہ ادارہ ایک غیر جانبدار،خود مختار اور غیر منافع بخش خطوط پر قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد دنیا میں ایک معتبر مقام حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس ادارے میں معاشی امور کے علاوہ تعلیم و تربیت، اور توانائی جیسے شعبوں میں سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی ۔
علاوہ ازیں ترکی میں موجود شامی پناہ گزینوں سے متعلق امور کے بارے میں بھی امریکہ انتظامیہ کو با خبر رکھنے کےلیے یہ ادارہ فعال رہے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں