ترک ہوائی فرم کا طیارہ عمان میں محصور ہو کر رہ گیا

ترک ہوائی فرم کے حکام کو عمان ہوائی اڈے کے متعلقہ عہدیداروں سے رابطہ کرنے میں دقت کا سامنا ہے

224825
ترک ہوائی فرم  کا طیارہ عمان میں محصور ہو کر رہ گیا

عمان اور استنبول کے درمیان پرواز کرنے والا ترک ہوائی کمپنی کا طیارہ ، نا مساعد موسمی حالات کی بنا پر اردن کے دارالحکومت عمان میں محصور ہو کر رہ گیا۔
مسافروں کے درمیان ترک وزیر تعلیم نبی آوجی بھی موجود ہیں، جو کہ شدید برفباری اور رن وے کی صفائی کرنے والے تیکنیکی عملے کی عدم دستیابی کی بنا پر عمان سے روانگی اختیار کرنےسے قاصر ہیں۔
ترک ہوائی فرم کے حکام کو عمان ہوائی اڈے کے متعلقہ عہدیداروں سے رابطہ کرنے میں دقت کا سامنا ہے تو ا س صورتحال کے بارے میں اُردنی حکام سے کسی بیان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
طیارے کے مسافروں کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہے اور بجلی کی عدم ترسیل کی بنا پر طیارے کے ایئر کنڈیشن کام نہیں کر رہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں