شامی مخالفین کو تربیت دینے کے معاہدے پر دسخط

ترکی اور امریکہ کے درمیان شامی مخالفین کو تربیت دینے اور انھیں اسلحہ فراہم کرنے کے پروگرام پرانقرہ میں دستخط کر دئیے گئے ہیں ۔

224748
شامی مخالفین کو تربیت دینے کے معاہدے پر دسخط

ترکی اور امریکہ کے درمیان شامی مخالفین کو تربیت دینے اور انھیں اسلحہ فراہم کرنے کے پروگرام پرانقرہ میں دستخط کر دئیے گئے ہیں ۔اس معاہدے پر وزارت خارجہ کے سیکریٹری فریدون سینرلی اولو اور امریکہ کے انقرہ میں سفیر جان باس نے دستخط کیے ۔دستخطوں کی تقریب کے بعد بیان دیتے ہوئے سینر لی اولو نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی سٹریٹیجک حصہ داری کے دائرہ کار میں اٹھایا جانے والا اہم قدم ہے ۔ ہمسایہ ممالک اور دنیا کے مختلف علاقوں میں سنگین صورتحال پائی جاتی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ہمیں مل جل کر بہت سے کام کرنے ہیں ۔ امریکہ کے سفیر باس نے بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کیساتھ مل جل کر کام کرنے سے ہم مزید طاقتور ہو جائیں گے ۔ ہماری حصہ داری کو مضبوط بنانے والا ہر معاہدہ علاقے کی بہتری میں مدد گار ثابت ہو گا ۔یہ معاہدہ آغاز ہے۔ اس معاہدے پر آئندہ چند دنوں میں عمل درآمد شروع ہو جائے گا ۔سفارتی ذرائع کیمطابق اس معاہدے کا مقصدشام میں جنیوا اعلامئیے کی بنیاد میں صحیح معنوں میں سیاسی تبدیلی لانا ہے ۔وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بھی ایکسپو 2016 انطالیہ ریسیپشن کے اختتام پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ تربیت یافتہ شامی مخالفین داعش اور علاقے میں موجود دہشت گرد تنظیموں کیخلاف جدوجہد کریں گے ۔امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان پساکی نے معاہدے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی کیساتھپائی جانے والی حصہ داری سے خوش ہیں اور اس منصونے کو عملی جامہ پہنانے کا بے صبری کیساتھ انتظار کر رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں