یمن میں ترکی سفارتخانے کی کاروائیاں معطل

ہمارے تاریخی روابط پائے جانے والے یمنی عوام کے ساتھ ہمارا تعاون اور یمن میں امن و سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے ہماری حمایت اور امداد کا سلسلہ جاری رہے گا: ترکی۔

219739
یمن میں ترکی سفارتخانے کی کاروائیاں معطل

یمن میں حوثیوں کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سنگین سطح کی خانہ جنگی کا ماحول پیدا ہونے والے یمن میں ترکی سفارتخانے کی کاروائیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
سفیر فاضل چورمان اور سفارتخانے کے دیگر ملازمین ترکی لوٹ آئے ہیں۔
دفتر خارجہ نے اس موضوع کے حوالے سے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ "یمن میں رونما ہونے والے انتظامیہ بحران اور اس سے تعلق رکھنے والے عدم استحکام کے ماحول نے ملک گیر جھڑپوں اور سیکورٹی کی فضا پیدا کی ہے۔ "
ہمارے تاریخی روابط پائے جانے والے یمنی عوام کے ساتھ ہمارا تعاون اور یمن میں امن و سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے ہماری حمایت اور امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔
دفتر خارجہ نے یمن کی سیر و سیاحت کرنے کے بارے میں بھی انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہم اپنے شہریوں کو مجبوری نہ ہونے تک اس ملک کو نہ جانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
واضح رہے امریکہ اور یورپی مملکتوں نے صناء میں اپنی سفارتی سرگرمیوں کو پہلے سے ہی معطل کر رکھا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں