شمالی قبرص یونیورسٹیوں کا ملک ہے

نائب وزیر اعظم اور قبرصی امور کے وزیر مملکت بلند آرنچ نے قبرص کے دورے کےد وسرے روز ترک سفارتخانے کے تعاون سے پایہ تکمیل کو پہنچنے والی لیفکوشا یورپین یونیورسٹی کے فکیلٹی آف ہیلتھ اور ہوسٹلز کا افتتاح کیا

218575
شمالی قبرص یونیورسٹیوں کا ملک ہے

نائب وزیر اعظم بلند آرنچ شمالی قبرسی ترک جمہوریہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
نائب وزیر اعظم اور قبرصی امور کے وزیر مملکت بلند آرنچ نے قبرص کے دورے کےد وسرے روز ترک سفارتخانے کے تعاون سے پایہ تکمیل کو پہنچنے والی لیفکوشا یورپین یونیورسٹی کے فکیلٹی آف ہیلتھ اور ہوسٹلز کا افتتاح کیا۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی نفوس کے ایک چوتھائی کے طلباء و طالبات پر مشتمل ہونے اور یہاں پر یونیورسٹیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہونے کی وضاحت کرنے والے آرنچ کا کہنا تھا یہ انتہائی مثبت پیش رفت ہے۔
گیچت قلعے بیراج اور پانی کی ترسیل منصوبے کے حوالے سے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں سے معلومات حاصل کرنے والے آرنچ کل شام بائراک ریڈیو ٹیلی ویژن ادارے کے ایچ ڈی سٹوڈیو کے پہلے براہ راست نشریات کے مہمان بنے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ بی آر ٹی کے ایچ ڈی ٹیکنالوجی سے ہمکنار ہونے پر دلی مسرت محسوس کرتے ہیں، جس کو ٹی آرٹی کے تعاون سے ممکن بنایا گیا ہے۔
انہوں نے اس ضمن میں ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشین کا شکریہ ادا کیا۔
دو روزہ دورے کو مکمل کرتے ہوئے جناب آرنچ وطن لوٹ آئے۔

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں