میٹروپولیٹن کی لسٹ میں ترکی کے چار شہر پہلے دس نمبروں پر

ترک شہروں نے اقتصادی لحاظ سے اہم مقام بنا لیا ہے ۔

218046
میٹروپولیٹن کی لسٹ میں ترکی کے چار شہر پہلے دس نمبروں پر


ترک شہروں نے اقتصادی لحاظ سے اہم مقام بنا لیا ہے ۔بروکنگز انسٹیٹیوٹ اور جے پی مورگن چیز تحقیقاتی اداروں کیطرف سے تیا ر " گلوبل میٹرومونیٹور 2014 " رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں تیزی کیساتھ ترقی کرنے والے میٹروپولیٹن کی لسٹ میں ترکی کے چار شہر پہلے دس نمبروں پر ہیں ۔
رپورٹ تیار کرنے والی ٹیم کے بروکنگز انسٹیٹیوٹ کے تحقیق دان ییسوس ٹرو ییلو نے کہا ہے کہ اس صورتحال سے حالیہ چند برسوں سے بہترین اقتصادی پر فارمینیس کی عکاسی ہوتی ہے ۔ انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ ترکی میں فی کس قومی آمدنی میں حالیہ دس برسوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔2014 میں سب سے زیادہ ترقی 2013 میں 52 ویں نمبر پر آنے والے استنبول میں ہوئی ہے ۔اس ترقی کی وجہ روز گار کے موقع میں قابل ذکرا ضافہ ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں