ترکی اب عالمی مملکت بننے کی راہ میں گامزن ہے:کرتولمش

ترک تعاون و رابطہ ایجنسی سمیت متعدد ترک فلاحی اداروں نے دنیا بھر میں انسانی خدمات کرنے کے عمل کو جاری رکھا ہوا ہے

216195
ترکی اب عالمی مملکت بننے کی راہ میں گامزن ہے:کرتولمش

تیکا ، ترقی کی جانب گامزن ترکی کی ایک اہم علامت بنتا جا رہا ہے۔
نائب وزیر اعظم نعمان کرتولمش کا کہنا ہے کہ" ترک تعاون و رابطہ ایجنسی افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکہ کے ملکوں میں ہماری دوستی کو پروان چڑھانے میں پیش پیش ہے۔ "
ترک تعاون و رابطہ ایجنسی کی وساطت سے دنیا کے تقریبا ً ہر علاقے میں انتہائی عمدہ منصوبوں کی قیادت کرنے کی وضاحت کرنے والے کرتولمش نے بتایا کہ "بیک وقت دنیا بھر میں ہمارے قدیم شہہ پاروں کے تحفظ و مرمت کی کاروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔"
ترکی کے دنیا کے متعدد مقامات پر آفات و ہنگامی حالات کے ادارے، تیکا ، بیرو محکمہ ترک تارکینِ وطن، یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ، محکمہ مذہبی امور کے دفاتر موجود ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ بتایا کہ ترکی نے قریبی جغرافیہ سے شروع کرتے ہوئے دنیا کے ہر مقام پر اب اپنی پہچان حاصل کرنی شروع کر دی ہے ، اس نے متعدد مقامات پر ثقافتی ورثوں کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ترکی نے ایک عالمی مملکت بننے کی راہ میں پیش قدمی کرنے والے اور ہر کس کے دکھ و درد کا ازالہ کرنے کی خاطر اپنا امدادی ہاتھ بڑھانے والے ایک ملک کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں