ترکی میں غیر ملکیوں کو روزگار فراہم کرنے میں اہم پیش رفت

اس بل کے مطابق وزارت محنت و سماجی بہبود کے ماتحت " غیر ملکیوں کو نوکریوں کے امور کی ڈائرکٹریٹ " اور غیر ملکیوں کو نوکریوں کی پالیسی مشاورتی کمیٹی" تشکیل دی جائیگی

215430
ترکی میں غیر ملکیوں کو روزگار فراہم کرنے میں اہم پیش رفت


"غیرملکیوں کے لیے ترکی میں روزگاری کا مسودہ قانون" قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔

اس بل کے مطابق وزارت محنت و سماجی بہبود کے ماتحت " غیر ملکیوں کو نوکریوں کے امور کی ڈائرکٹریٹ " اور غیر ملکیوں کو نوکریوں کی پالیسی مشاورتی کمیٹی" تشکیل دی جائیگی۔
اس مسودے کے قانونی حیثیت حاصل کرنے کے ساتھ ترکی کے فریق ہونے والے معاہدوں یا پھر بین الاقوامی معاہدوں کی رو سے ورک پرمٹ لیے بغیر غیر ملکیوں کو ترکی میں نوکری کرنے کا حق دیا جائیگا۔
ترکی میں طویل مدت تک قانونی طور پر قیام کرنے والے یا پھر کم ازکم 8 برسوں تک قانونی طور پر ورک پرمٹ لینے والے غیر ملکی لا محدود مدت تک ورک پرمٹ حاصل کرنے کی درخواست دائر کرنے کے مجاز ہوں گے۔
ورک پرمٹ کے بغیر کام کرنے والے غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں