مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں

ایک کے بعد ایک بیانات سے ظاہر ہو رہا ہے کہ 4 ماہ سے تعطل کے شکار مزاکرات دوبارہ سے شروع ہو سکتے ہیں

215927
مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں

قبرص میں ڈپلومیسی ٹریفک میں تیزی آ گئی ہے ۔
ایک کے بعد ایک بیانات سے ظاہر ہو رہا ہے کہ 4 ماہ سے تعطل کے شکار مزاکرات دوبارہ سے شروع ہو سکتے ہیں۔
روزنامہ فیلیلے ٹیروس نے اپنی خبر میں دعوی کیا ہے کہ مذاکرات کا دوبارہ آغاز نہ ہونے پر بعض یورپی حکومتیں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو سرکاری طور پر تسلیم کر لیں گی۔
اخبار کی خبر کے مطابق بعض یورپی سفیروں نے جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے لیڈر آناستاسیادس کو اپنے اس فیصلے سے واضح طور پر آگاہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ یونانی لیڈر کے مزاکرات کی میز کی طرف واپس آنے کی صورت میں سال 2016 کے آغاز میں ریفرنڈم کروائے جائے سکتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں