صدر ایردوان کو صدی کی سرکاری شخصیت کا ایوارڈ

صدر ترکی کو ترکی میں مقیم خانہ بدوشوں کی کنفیڈریشن نے صدی کی سرکاری شخصیت کے ایوارڈ سے نوازتے ہوئے ان کے ساتھ گہری محبت کا اظہار کیا ہے

213470
صدر ایردوان کو صدی کی سرکاری شخصیت کا ایوارڈ

برسا کا دورہ کرنے والے صدر ایردوان کو "عظیم خانہ بدوش ایوارڈ ۔ صدی کی سرکاری شخصیت" ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ امینہ ایردوان کا جپسی کنفیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ "عظیم جپسی ایوارڈ تقریب " میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا۔
اس موقع پرصدر ایردوان کو سرکاری شخصیت کا ایوارڈ"
انہوں نے بتایا کہ "ہم مغربی نظریے کے سیٹ لائٹس نہیں ہیں ترکی میں کسی بھی شخص کے ساتھ تفریق بازی نہیں کی جاتی۔"
یورپ میں بلند ہونے والی نسل پرستی کی کاروائیوں اور عبادت گاہوں پر حملوں کے سامنے اپنی آنکھیں بند کرنے والوں کے ساتھ ایک ہی صف میں جگہ نہ لے سکنے کی وضاحت کرنے والے ایردوان کا کہنا تھا کہ " مقدس چیزوں اور مقامات پر حملوں کو آزادی اظہار سے تعبیر کرنے والے جمہوری اقدار اور حقوق انسانی کے علمبردار نہیں ہو سکتے۔"
انہوں نے کہا کہ اسرائیل بربریت پر نکتہ چینی کرنے والوں پر یہود دشمن کا ٹھپہ لگا دیا جاتا ہے۔
صدر کے خطاب کے بعد انہیں " صدی کی سرکاری شخصیت " ایوارڈ عطا کیا گیا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں