ہم سارکیسیان کے ناموزوں بیانات کو اسی شکل میں انہیں لوٹاتے ہیں:ا

ان بیانات کا ایک حکمران کے منہ سے ادا ہونا کوئی خوشگوار بات نہیں ہے لہذا ہم سارکیسیان کے ان ناموزوں بیانات کو اسی شکل میں انہیں لوٹاتے ہیں:ابراہیم قالن

204739
ہم سارکیسیان کے ناموزوں بیانات کو اسی شکل میں انہیں لوٹاتے ہیں:ا

ترکی کے صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے آرمینیا کے صدر سرژ سارکیسیان کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ "سارکیسیان کے صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے دی گئی دعوت کو ہدف بنانے والے اور سفارتی آداب کے خلاف بیانات ناقابل قبول ہیں۔ ان بیانات کا ایک حکمران کے منہ سے ادا ہونا کوئی خوشگوار بات نہیں ہے لہذا ہم سارکیسیان کے ان ناموزوں بیانات کو اسی شکل میں انہیں لوٹاتے ہیں"۔
واضح رہے کہ سارکیسیان نے صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے جنگ چناق قلعے کی 100 سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے دی گئی دعوت کا ناموزوں الفاظ میں جواب دیا تھا۔
ابرہیم قالن نے کہا ہےکہ "ترکی اور آرمینیا کی مشترکہ تاریخ سے متعلق اس دور پر تاریخ دانوں کی تحقیق کے لئے صدر رجب طیب ایردوان نے سال 2005 میں ایک مشترکہ تاریخی کمیشن قائم کرنے کی تجویز پیش کی اور سال 2009 میں ترکی۔آرمینیا تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار کرنے کے لئے پروٹوکول پر دستخط کئے گئے۔ یہی نہیں اس امن پسندانہ رویے کو جاری رکھتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے ایک پہل کی اور 23 اپریل 2014 کو تمام آرمینیوں کو مخاطب کر کے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا"۔
"لیکن آرمینیا نے ہمیشہ ترکی کی طرف سے اٹھائے گئے ان تمام اقدامات کے مقابل مثبت ردعمل پیش کرنے سے گریز کیا ہے۔ آرمینی انتظامیہ نہ تو 1915 کے واقعات کو سیاسی طریقے کی بجائے منصفانہ اور تاریخی پس منظر کے ساتھ دیکھنے پر رضا مند ہے اور نہ ہی بالائی کھارا باع پر قبضے کو ختم کر کے ترکی اور آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لا کر علاقے میں امن و استحکام کی تعمیر کا رجحان رکھتی ہے۔ آرمینیا کا یہ رویہ سب سے پہلے اور سب سے زیادہ آرمینیا اور آرمینیوں کو نقصان پہنچا رہا ہے"۔
قالن نے کہا کہ "تمام تر حالات کے باوجود ترکی۔ آرمینیا دیرینہ دوستی کو جاری رکھا جائے گا"۔
وزارت اعظمٰی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ" آرمینیا نے ترکی کی طرف سے اس انسانی، معقول اور حقیقت پسندانہ اقدام کو پس پشت ڈال کر ترکی کی طرف سے آرمینیا کی طرف بڑھائے جانے والے ہاتھ کو ناموزوں اسلوب کے ساتھ واپس لوٹا دیا ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں