صدارتی ترجمان ابراہیم کالن کا پریس کانفرنس سے خطاب

صدارتی ترجمان ابراہیم کالن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی سسٹم، صدارتی محل کے انتظامی اداروں ،صدر کے بیرون ممالک کے دوروں اور استنبول میں منعقدہ امن سربراہی اجلاس کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

200871
 صدارتی ترجمان ابراہیم کالن کا  پریس کانفرنس سے خطاب



صدارتی ترجمان ابراہیم کالن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی سسٹم، صدارتی محل کے انتظامی اداروں ،صدر کے بیرون ممالک کے دوروں اور استنبول میں منعقدہ امن سربراہی اجلاس کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔صدارتی انتظامی ادارے میں تشکیل دئیے جانے والے نئے اداروں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ادارے صدر کی ہدایات کیمطابق کام کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داؤد اولو کے درمیان بھر پور مطابقت موجود ہے ۔ ابراہیم کالن نے اسطرف توجہ دلائی کہ متعدد ممالک کے سربراہان کو ترکی مدعو کیا گیا ہے ۔ معرکہ ہائے چناقلعے کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر 23 اپریل کو استنبول میں ایک سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ اس اجلاس کے دوران ترک قوم کے جنگ کے دوران شرافت اور رواداری کے مظاہرے کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچایا جائے گا ۔انھوں نے صدر ایردوان کے واحد صدارتی سسٹم کی تجویز کا بھی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سول
سو سائیٹیز صدارتی سسٹم پر کام کر رہی ہیں اور ہم ان کی ان سرگرمیوں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ۔ابراہیم کالن نے اس طرف توجہ دلائی کہ عنقریب ہی صدارتی محل کو کلیے کے طور استعمال کیا جائے گا ۔آئندہ برس کانفرنس ہال ،مسجد، کانفرنس سینٹر اور کتب خانے کی عمارتوں کی تعمیر مکمل ہو جائے گی اور صدارتی محل مکمل طور پر کلیے میں بدل جائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں