یورپی پارلیمنٹ کی ترکی مسودہ رپورٹ

ہالینڈ کی سوشلسٹ پارٹی کی رکن پیری نے سلسلہ مذاکرات برائے رکنیت یورپی یونین کے حوالے سے دو عنوانات پر بات چیت کے آغاز کی سفارش کی ہے

192695
یورپی پارلیمنٹ کی ترکی مسودہ رپورٹ

یورپی پارلیمنٹ کی ترکی کی ترجمان کاتھی پیری نے ہنگامی اصلاحات کے لیے انصاف اور بنیادی حقوق سے متعلقہ عنوانات پر مذاکرات شروع کیے جانے کی اپیل کی ہے۔
ہالینڈ کی سوشلسٹ پارٹی کی ممبر پیری کی طرف سے تیار کردہ ترکی مسودہ رپورٹ پر کل یورپی پارلیمان کے خارجی امور کے کمیشن نے بحث کی۔
حکومت کی یورپی یونین کی رکنیت کے ہدف سے وابستہ ہونے کی توثیق اور اس مقصد کے تحت حکمت ِ عملی کے تعین پر ممنونیت کا اظہار کرنے والی مسودہ رپورٹ میں ، ویزے کی بندش کے خاتمے کے ہدف کے حوالے سے پیش قدمی کیے جانے، اس سلسلے میں کاروباری حضرات کے لیے حصول ِ ویزے کی آسانیوں اور طلباء و اساتذہ کے مبادلے پروگراموں کی حوصلہ افزائی کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سلسلہ حل کی بھر پور طریقے سے حمایت کرنے والی رپورٹ میں یورپی معیار کے مطابق عدالتی اصلاحات کی حکمت عملی کو طرفین کےباہمی تعاون سے وضع کیےجانے کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹ میں ترکی کی عمل درآمد کردہ کھلا دروازہ پالیسیوں اور شامی پناہ گزینوں کی بھر پور طریقے سے امداد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں