داود اولو ڈاوس پہنچ گئے

ترک وزیر اعظم کی ڈاوس میں بھاری مصروفیات کا آغاز آج شام سے ہو گا۔

193328
داود اولو ڈاوس پہنچ گئے

لندن میں اپنی مصروفیات کو مکمل کرنے والے وزیر احمد داؤد اولو ڈاؤس میں عالمی اقتصادی فورم میں جی۔ 20 کے صدر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
داؤد اولو ڈاؤس کے پروگرام میں جی۔20 کی عبوری صدارت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اور کئی ملکوں سے سربراہان کے شریک ہونے والے ایک پروگرام میں خطاب دیں گے۔
سن 2009 سے ابتک ڈاوس جانے والے پہلے ترک وزیر اعظم داؤد اولو اپنی وسیع پیمانے کی مصروفیات کا آغاز ایک خصوصی نشست کے ساتھ کریں گے۔
وہ اس دوران دو طرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔
آسڑیا کے نائب وزیر اعظم رین ہولڈ کو بھی شرف ملاقات بخشنے والے داؤد اولو یوکیرین کے صدر پورو شینکو سے بھی ملاقات کریں گے۔
وہ عرب ممالک کے قائدین کے ساتھ عشائیے میں یکجا ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں