یمن میں بد امنی کے خلاف ترکی کی تلقین

ترک دفتر خارجہ نے یمن کے تمام تر طرفین سے صبر و تحمل اور عقل سلیم سے کام لینے کی اپیل کی ہے

190878
یمن میں بد امنی  کے خلاف ترکی کی تلقین

ترک دفتر خارجہ نے یمن میں طرفین کو عقلِ سلیم سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
دفتر خارجہ نے یمن میں پیش آن والے واقعات کے حوالے سے طرفین کو ، سرکاری اداروں کا احترام کرنے، شدت سے اجتناب برتنے، ملک کی سلامتی کے لیے عقل سلیم اور ذمہ دارانہ مؤقف کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں استحکام کا دوبارہ پائدار طریقے سے قیام ، قومی ڈائیلاگ کانفرس کے نتائج اور 21 ستمبر سن 2014 کو طے پانے والے امن و قومی شراکت داری معاہدے پر تمام تر طرفین کی طرف سے مکمل طور پر عمل درآمد کے ساتھ ہی ممکن بن سکتا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں