وزیر اعظم داود اولو لندن تشریف لے جا رہے ہیں

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات سمیت شامی اور عراق کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی معاملات اور انسداد ِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کے معاملات زیر غور آئیں گے

190846
وزیر اعظم داود اولو لندن تشریف لے جا رہے ہیں

وزیر اعظم احمد داؤد اولو برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم کے دورہ لندن میں سیاست کی حد تک اقتصادی امور بھی پیش پیش ہوں گے۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کرنے والے داؤد اولو عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ بھی یکجا ہوں گے۔
داؤد اولو کے اس دورے میں نائب وزیر اعظم علی بابا جان، وزیر ثقافت و سیاحت عمر چیلک، وزیر خزانہ مہمت شمشک اور آک پارٹی کے نائب وزیر اعظم بشیر اطالائے سمیت بھاری تعداد میں کاروباری شخصیات بھی ہمراہی کر رہی ہیں۔
مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات سمیت شامی اور عراق کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی معاملات اور انسداد ِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کے معاملات زیر غور آئیں گے۔
داؤد اولو اس دورے کے اقتصادی امور کے حوالے سے میرل اینچ اور گولڈمان ساچس انوسٹمنٹس بینکوں کی طرف سے منعقدہ کانفرس میں فنڈ کے منتظمین اور تجزیہ کاروں کو خطاب دیں گے۔
اس اہم سطح کے دورے میں و ہ علاوہ ازیں استنبول اور لندن کی اسٹاک مارکیٹوں کے درمیان تعاون معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
دورے کے دوسرے روز برطانیہ کی نامور تھنک ٹینکس میں شامل ولٹن پارک کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں ، سیاستدانوں، اساتذہ، سفارتکاروں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر مشتمل ایک گروپ سے بھی خطاب کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں