صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت کابینہ کا اجلاس آج متوقع

اجلاس میں گلین تحریک کے خلاف جد و جہد ، انسداد دہشت گردی کے لئے جاری حل مرحلے اور یورپ میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی جیسے موضوعات پر بات چیت متوقع ہے

189462
صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت کابینہ کا اجلاس آج متوقع

صدر رجب طیب ایردوان صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی دفعہ کابینہ کے اجلاس کی سربراہی کریں گے۔
اجلاس آج صدارتی پیلس میں منعقد ہو گا اور اس میں گلین تحریک کے خلاف جد و جہد ، انسداد دہشت گردی کے لئے جاری حل مرحلے اور یورپ میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی جیسے موضوعات پر بات چیت متوقع ہے۔
اس کے علاوہ صدر ، وزیر اعظم اور دیگر وزارتوں کے درمیان ہم آہنگی، اجلاس کے دیگر اہم موضوعات میں شامل ہیں۔
شام اور عراق سمیت علاقے کی حالیہ پیش رفتیں، ترکی ۔یورپی یونین تعلقات ، دفاعی صنعت میں کئے جانے والے اقدامات، سرمایہ کاریاں اور جاری پروجیکٹ بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اقتصادیات کی حالیہ صورتحال پر بھی غور کئے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان صدارتی پیلس میں کابینہ کا اجلاس بلانے والے پہلے صدر نہیں ہیں ان سے قبل چوتھے صدر جمال گرسیل، چھٹے صدر فخری کھوروترک اور نویں صدر سلیمان دیمیرل بھی دو دو دفعہ صدارتی پیلس پر کابینہ کا اجلاس بلا چکے ہیں۔
ساتویں صدر کینان ایورین نے چار دفعہ اور 8 ویں صدر ترگت اوزال نے 7 دفعہ کابینہ کے اجلاس کی سربراہی کی۔
جبکہ 10 ویں صدر احمد نجدت سزیر اور گیارہویں صدر عبداللہ گل نے آئین کی طرف سے انہیں دئیے گئے اس حق کو استعمال نہ کرنے کو ترجیح دی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں