کابینہ کے اجلاس کی کاروائی جاری
صدر رجب طیب ایردوان کی سربراہی میں کابینہ کے اجلاس کی کاروائی جاری ہے
صدر رجب طیب ایردوان کی سربراہی میں کابینہ کے اجلاس کی کاروائی جاری ہے۔
صدر ایردوان پہلی دفعہ کابینہ کے اجلاس کی سربراہی کر رہے ہیں۔
اجلاس کے ایجنڈے کے موضوعات میں گلین تحریک کے خلاف جد و جہد ، انسداد دہشت گردی کے لئے جاری حل مرحلے اور یورپ میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی جیسے موضوعات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ صدر ، وزیر اعظم اور دیگر وزارتوں کے درمیان ہم آہنگی، اجلاس کے دیگر اہم موضوعات میں شامل ہیں۔
شام اور عراق سمیت علاقے کی حالیہ پیش رفتیں، ترکی ۔یورپی یونین تعلقات ، دفاعی صنعت میں کئے جانے والے اقدامات، سرمایہ کاریاں اور جاری پروجیکٹ بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اقتصادیات کی حالیہ صورتحال پر بھی غور کئے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں کا اعلان اجلاس کے بعد نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان بیولنت آرنچ کریں گے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی