تیکا کی طرف سے لبنان کے شامی مہاجرین کی امداد

دنیا بھر میں خطّے کی تمیز کئے بغیر ترکی کی طرف سے ضرورت مندوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے

188407
تیکا کی طرف سے لبنان کے شامی مہاجرین کی امداد

ترکی کے تعاون و ترقیاتی ادارے ' تیکا' کی طرف سے لبنان کے شامی مہاجرین کی امداد کی گئی ہے۔
دنیا بھر میں خطّے کی تمیز کئے بغیر ترکی کی طرف سے ضرورت مندوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں ترکی کے تعاون و ترقیاتی ادارے ' تیکا' کی طرف سے شامی مہاجرین کے لئے جمع کی جانے والی امداد کو لبنان کے مہاجر کیمپوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔
امدادی سامان کو شامی مہاجرین کے تین کیمپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
امدادی پیکٹ میں 10 ہزار کنبوں کو کُل ایک ملین ڈالر مالیت کے خوراک، ایندھن اور کمبلوں پر مشتمل سامان شامل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں