کل صدارتی محل میں پہلی بار کابینہ کا اجلاس منعقد ہو رہا

صدر رجب طیب ایردوان پہلی بار کل کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں گؤلن تحریک کے خلاف جدو جہد، سلسلہ حل اور یورپ میں مذہب اسلام کے خلاف کاروائیوں جیسے اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔

188512
کل صدارتی محل میں پہلی بار کابینہ کا اجلاس منعقد ہو رہا

کل کابینہ کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
کل صدارتی محل میں پہلی بار کابینہ کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان پہلی بار کل کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں گؤلن تحریک کے خلاف جدو جہد، سلسلہ حل اور یورپ میں مذہب اسلام کے خلاف کاروائیوں جیسے اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔
عوام کی جانب سے براہ راست منتخب کیے جانے والے صدر کی نگرانی میں وزیراعظم اور کابینہ کا اجلاس بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
شام اور عراق جیسے موضوعات سمیت علاقے کی تازہ ترین صورتِ حال ، ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات ، دفاعی صنعت کی جانب اٹھائے جانے والے اقدامات کے علاوہ سرمایہ کاری اور جاری منصوبوں جیسے موضوعات پر صدارتی محل میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
چوتھے صدر جمال گرسل۔ چھٹے صدر فحری کورو ترک اور نویں صدر سیلمان دیمرل نے دو دو بار کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی جبکہ ساتویں صدر کنعان ایورن نے چار بار اور آٹھویں صدر ترگت اوزال نے سات بار کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔ دسویں صدر احمد نجدت سیزر اور گیارہویں صدر عبداللہ گل نے اپنے اس آئینی حق کو استعمال نہیں کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں