ٹی آر ٹی جلد ہی انگریزی زبان میں ٹی وی نشریات کا آغاز کررہا ہے
ٹی آر ٹی نے اپنی ٹسٹ نشریات کا آغاز کردیا ہے اور اس کے سگنلز سیٹلایٹ کو روانہ کردیے ہیں۔ ٹسٹ نشریات کے دوران مختلف پہلووں کا جائزہ لیتے ہوئے نشریات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔ ٹی آر ٹی انگریزی نشریات ایچ ڈی پر پیش کی جائیں گی
ٹرکی ریڈیو اور ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی جلد ہی انگریزی زبان میں ٹی وی کی نشریات کا آغاز کررہا ہے۔
ٹی آر ٹی نے اپنی ٹسٹ نشریات کا آغاز کردیا ہے اور اس کے سگنلز سیٹلایٹ کو روانہ کردیے ہیں۔
ٹسٹ نشریات کے دوران مختلف پہلووں کا جائزہ لیتے ہوئے نشریات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔
ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل شینول گیوکا نے کہا ہے کہ جہاں جہاں تک ٹی آر ٹی نشریات جاتی ہیں وہاں تک ٹی آر ٹی ورلڈ کی نشریات کو پہنچایا جائے گا اور ان نشریات کا انگریزی زبان میں پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انگریزی زبان کی ٹی وی کی نشریات کے بارے میں کہا کہ اس کی حتمی تاریخ تو نہیں دی جا رہی ہے لیکن ہمارا پروگرام اس نشریات کا باقاعدہ آغاز ماہ مارچ میں کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال کی محنت کے بعد انگریزی زبان کے ٹی وی چینل کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل کرلیا گیا ہے۔
استنبول باسفورس مرکزی اسٹوڈیو میں جدید آلات نصب کردیے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں واشنگٹن، لندن اور کوالالمپور میں بھی اسٹوڈیو قائم کیے جا رہے ہیں۔
ٹی آر ٹی انگریزی نشریات ایچ ڈی پر پیش کی جائیں گی۔
متعللقہ خبریں
آئیے ملکرغزہ کے بچوں اور انسانیت کے وقار کا تحفظ کریں، ترک صدر
صدر ایردوان نے "تصادم کے شکار معصوم بچوں کے عالمی دن" کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا