احمد داود اولو برسلز کے دورے پر

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں

186503
احمد داود اولو برسلز کے دورے پر

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
اپنے دورے کے دوران وہ یورپی یونین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک، یورپی کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ جنکر اور یورپی یونین خارجہ تعلقات و سکیورٹی پالیسیوں کے ہائی کمشنر اور کمیشن کی نائب سربراہ فریڈریکا موگیرینی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
مذاکرات میں ترکی۔یورپی یونین تعلقات اور علاقے کی حالیہ پیش رفتوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔
وزیر اعظم داود اولو یورپ کے دوست نامی تھنک ٹینک کی طرف سے متوقع اجلاس میں شرکت کریں گے ، اجلاس سے خطاب کریں گے اور برسلز میں مقیم ترک شہریوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے برسلز آفس کی سرکاری افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد داود اولو د وطن واپس لوٹ آئیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں