موریطانیہ کے وزیر خارجہ کا دورہ ترکی

ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے ملاقات کرنے والے مہمان وزیر نے ترکی اور تیکا کی ان کے ملک میں خدمات کا شکریہ ادا کیا

183780
موریطانیہ کے وزیر خارجہ  کا دورہ ترکی

موریطانیہ کےو زیر خارجہ احمد اولد تیگیدی انقرہ کا اموری دورہ کر رہے ہیں۔
مہمان وزیر نے اولین طور پر ترک ہم منصب میولود چاوش اولو سے ملاقات کی۔
دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات سمیت علاقائی معاملات کو زیر غور لائے جانے والی ملاقات میں دوسرے ترکی ۔ افریقہ سربراہی اجلاس کے نتائج اور توانائی کے معاملات میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
اس دوران علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے مابین مخلوط اقتصادی کمیشن کے اجلاس کو سن 2016 کے پہلے نصف میں منعقد کیے جانے کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
موریطانیہ کے وزیر خارجہ نے ترکی اور بالخصوص ترک رابطہ و تعاون ایجنسی تیکا کی ان کے ملک میں خدمات کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں ہم منصبوں نے علاوہ ازیں موریطانیہ اور ترکی کے دفتر خارجہ کے درمیان تعاون کے حوالے سے ایک یادداشت ِ مفاہمت پر دستخط کیے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں