مرحوم صدر نکتاش کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے بانی صدر روف دنکتاش کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے بانی روف دنکتاش شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے آزادی کے علمبرداروں میں سے ایک تھے

183778
مرحوم صدر نکتاش کی آج  تیسری برسی منائی جا رہی ہے

آزادی کی جدو جہد میں 88 سال بسر کرنے والے انسان روف دنکتاش۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے بانی صدر روف دنکتاش کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے بانی روف دنکتاش شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے آزادی کے علمبرداروں میں سے ایک تھے۔
انہوں نے سن 1983 میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ قائم کرتے ہوئے اس وقت سے سن 2004 تک ملک کے صدر کی حیثیت سے فرائض ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
انہوں نے اپنی 88 سالہ زندگی ملک کی ترقی اور آزادی کے لیے بسر کردی۔
آج ان کی تیسری برسی کے موقع پر دارالحکومت لفکوشہ میں ان کے مزار پر منعقد ہونے والی تقریب میں صدر درویش ایر اولو، پارلیمنٹ کی اسپیکر سیبل سائبر ، وزیراعظم اؤزکان یورگانجی اولو ، وزراء ، اراکینِ پارلیمنٹ اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد تھوڑی دیر کے لیے احتراماً خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔
صدر درویش ایر اولو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صدر دنکتاش نے قبرصی ترکوں کو ایک مملکت کی بنیاد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ دنکتاش کو قبرص سے دلی لگا و تھا ر ان کی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے باشندوں اور سرزمین سے محبت قابل دید تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں