یہ بیانات پوری انسانیت کی دل آزاری کرتے ہیں:سلیمان سوئے لُو

ایک دین اور ایک معاشرے میں موجود ہر ایک کو مجرم ٹھہرانا جدید سیاسی طرز فکر سے ہم آہنگ نہیں ہے

181814
یہ بیانات پوری انسانیت کی دل آزاری کرتے ہیں:سلیمان سوئے لُو

رپرٹ مرڈخ کے گستاخانہ ٹویٹ کے خلاف ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔
ترکی سے بھی اس ٹویٹ کا سخت الفاظ میں جواب دیا گیا ہے۔
ترکی کے وزیرِ رسل و رسائی، نیوی گیشن و مواصلات لطفی ایلوان نے کہا ہے کہ "میرے خیال میں یہ ٹویٹ شئیر کرنے والا شخص نفسیاتی مریض ہے۔ فرانس میں حملے کرنے والی ذہنیت جس قدر خطرناک ہے رپرٹ کی ذہنیت بھی اسی قدر خطرناک ہے۔اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے۔میں ان انسانوں کی مذمت کرتا ہوں۔ اس شخص کو فوری طور پر پورے عالم اسلام سے معذرت کرنا چاہیے"۔
جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے نائب چئیر مین سلیمان سوئے لُو نے ٹویٹ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ " اس نوعیت کے بیانات انسانیت کے مستقبل کے لئے مکمل طور پر غیر ذمہ دارانہ بیانات ہیں۔یہ بیانات صرف اسلام کی ہی نہیں ہیں بلکہ پوری انسانیت کی دل آزاری کرنے والے بیانات ہیں"۔
مرڈخ کے گستاخانہ ٹویٹ کے بارے میں صرف سیاسی شخصیات ہی کی طرف سے ردعمل ظاہر نہیں کاڈ گیا بلکہ اسٹریٹجک تھنک انسٹیٹیوٹ کے سربراہ بِراول آک گیون نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اہم بات جرم کرنے والے کو سزا دینا ہے لیکن ایک دین اور ایک معاشرے میں موجود ہر ایک کو مجرم ٹھہرانا جدید سیاسی طرز فکر سے ہم آہنگ نہیں ہے۔اس قسم کے بیانات داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کی خدمت کرتے ہیں اور عالمی امن کو خطرے میں ڈالتے ہیں"۔
اسٹریٹجک تھنک انسٹیٹیوٹ کے نائب سربراہ مہمت شاہین نے بھی اس گستاخانہ ٹویٹ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "ایک ایسا میڈیا ڈائریکٹر کے جس کے کئی ملین فالوئر ہوں وہ اس قسم کے ٹویٹ شئیر کر کے دہشت گردی کے لئے زمین تیار کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ رپرٹ مرڈخ نے اپنے ٹویٹ میں تمام مسلمانوں کو فرانس کے حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں