صدر ایردوان کا نائیجیریا کے صدر کے ساتھ اظہار تعزیت

دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ترکی ہر طرح کی مدد کے لئے حاضر ہے: صدر ایردوان

182152
صدر ایردوان کا نائیجیریا کے صدر کے ساتھ اظہار تعزیت

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے نائیجیریا کے صوبے بورنو میں کثیر تعداد میں ہلاکتوں کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے پر اظہارِ افسوس کے لئے نائیجیریا کے صدر گُڈلک ایبیلے جوناتھن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اس مذموم حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ اور دوست ملک نائیجیریا کی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔
صدر ایردوان نے اپنے نائیجیرین ہم منصب سے کہا کہ "دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ترکی ہر طرح کی مدد کے لئے حاضر ہے"۔
مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات پر بھی بات کی گئی،نائیجیریا کے صدر جوناتھن نے صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ترکی کے تعاون پر ہمیں مسرت ہو گی"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں