رپرٹ مرڈخ کو فوری طور پر پورے عالم اسلام سے معذرت کرنا چاہیے

فرانس میں حملے کرنے والی ذہنیت جس قدر خطرناک ہے رپرٹ کی ذہنیت بھی اسی قدر خطرناک ہے: لطفی ایلوان

181697
رپرٹ مرڈخ کو فوری طور پر پورے عالم اسلام سے معذرت کرنا چاہیے

ترکی کے وزیرِ رسل و رسائی، نیوی گیشن و مواصلات لطفی ایلوان نے رپرٹ مرڈخ کے گستاخانہ ٹویٹ کو سخت الفاظ میں جواب دیا ہے۔
ایک میڈیا ڈائریکٹر رپرٹ مرڈخ کی فرانس کے واقعات کے بارے میں شئیر کی گئی ٹویٹ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لطفی ایلوان نے کہا ہے کہ "میرے خیال میں یہ ٹویٹ شئیر کرنے والا شخص نفسیاتی مریض ہے۔ فرانس میں حملے کرنے والی ذہنیت جس قدر خطرناک ہے رپرٹ کی ذہنیت بھی اسی قدر خطرناک ہے۔اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے۔میں ان انسانوں کی مذمت کرتا ہوں۔ اس شخص کو فوری طور پر پورے عالم اسلام سے معذرت کرنا چاہیے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں