محمود عباس کا دورہ ترکی

اس دورے کے دائرہ عمل میں مشرقی القدس میں در پیش کشیدگی، غزہ کی تازہ صورتحال، اور اسرائیل کے فضائی حملوں سے نقصان پہنچنے والے شہر کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں ترکی کی امداد و تعاون جیسے معاملات زیر غور آئیں گے

181796
محمود عباس  کا دورہ ترکی

صدر ِ فلسطین محمود عباس ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر آج ترکی تشریف لا رہے ہیں۔
محمود عباس کا یہ دورہ دو روز تک جاری رہے گا۔
صدر ایردوان، مہمان صدر کا صدارتی محل میں ایک سرکاری تقریب کے ساتھ خیر مقدم کریں گے۔
اس دورے کے دائرہ عمل میں مشرقی القدس میں در پیش کشیدگی، غزہ کی تازہ صورتحال، اور اسرائیل کے فضائی حملوں سے نقصان پہنچنے والے شہر کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں ترکی کی امداد و تعاون جیسے معاملات زیر غور آئیں گے۔
ترکی نے اس ضمن میں سن 2015 میں فلسطین کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور غزہ کی از سر نو تعمیر کے دائرہ کار میں 2 سو ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں