داؤد اولو۔ مرکل ملاقات

وزارت اعظمیٰ دفتر پہنچنے پر جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا

182505
داؤد اولو۔ مرکل ملاقات

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو پیرس میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد کل جرمنی تشریف لے گئے ہیں۔
برلن پہنچنے پر فوجی تقریب کے ساتھ ان کا خیر مقدم کیا گیا اور آپ نے یورپی ترک ڈیموکریٹس یونین کا دورہ کیا۔
مصروفیات کا آغاز وزیر اعظم نےسوشل سوسائٹیوں کے ساتھ ناشتے سے کیا ۔
اس کے بعد داؤد اولو وزارت اعظمیٰ دفتر تشریف لے گئے جہاں جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
اعشائیہ پر جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کے ساتھ مذاکرات کے بعد دونوں ہم منصب مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
داؤد اولو کھیور بیر وقف میں ترک خارجہ پالیسی سے متعلق ایک کانفرنس دیں گے اور شام کے وقت جرمنی میں مقیم ترک شہریوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
مذاکرات میں ترکی۔ یورپی یونین تعلقات اور عراق اور شام میں درپیش حالات سمیت علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں پر بات چیت کی جائے گی۔
اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم احمد داؤد اولو رات کے وقت وطن واپس لوٹ آئیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں