داؤد اولو جرمنی کے دورے پر

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو پیرس میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد کل جرمنی تشریف لے گئے

182129
داؤد اولو جرمنی کے دورے پر

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو پیرس میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد کل جرمنی تشریف لے گئے ہیں۔
برلن پہنچنے پر فوجی تقریب کے ساتھ ان کا خیر مقدم کیا گیا اور آپ نے یورپی ترک ڈیموکریٹس یونین کا دورہ کیا۔
برلن میں داؤد اولو کی آج کی مصروفیات بھی کافی حد تک بھاری ہوں گی۔
مصروفیات کا آغاز سوشل سوسائٹیوں کے ساتھ ناشتے سے شروع ہو گا ، داؤد اولو برلن میں یونس ایمرے ثقافتی مرکز کا دورہ کریں گے اور اعشائیہ پر جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
مذاکرات کے بعد دونوں ہم منصب مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
داؤد اولو کھیور بیر وقف میں ترک خارجہ پالیسی سے متعلق ایک کانفرنس دیں گے اور شام کے وقت جرمنی میں مقیم ترک شہریوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
مذاکرات میں ترکی۔ یورپی یونین تعلقات اور عراق اور شام میں درپیش حالات سمیت علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں پر بات چیت کی جائے گی۔
اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم احمد داؤد اولو رات کے وقت وطن واپس لوٹ آئیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں