وزیر اقتصادیات زیبک چی کی برسلز میں ترک باشندوں سے ملاقات

نہوں نے ترک نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے فرانس میں کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام کے سب سے زیادہ نقصان پہنچانے سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے حملوں سے نسل پرستی کو ہوا مل رہی ہے

178643
وزیر اقتصادیات زیبک چی کی برسلز میں  ترک باشندوں سے ملاقات

وزیر اقتصادیات نہایت زیبکی چی نے اپنے دورہ یورپ کے پہلے مرحلے برسلز میں یورپین ترک ڈیموکریٹس یونین کے اراکین سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے ترک نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے فرانس میں کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام کے سب سے زیادہ نقصان پہنچانے سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے حملوں سے نسل پرستی کو ہوا مل رہی ہے۔
انہوں نے یورپ میں مسلمانوں کو آئندہ حملوں کا نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بدھ کے روز ویروی میں ایک ترک باشندے کو پولیس کی جانب سے ہلاک کیے جانے پر اپنے افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ترک باشندے کو بغیر کسی وارننگ کے گولی کا نشانہ بنانا ایک ناقابلِ معافی جرم ہے جس کے بارے میں یورپین عدالت کو اپنی ذمہ دار یاں پوری کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی ٹرانس اٹلانٹیک سمجھوتے پر دستخط کردیے جائیں گے اور کسٹم یونین کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کی شرائط پر بھی جلد ہی نظر ثانی کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں