ترک صدر کی نائیجیریا میں دہشت گردی کی مذمت

صدر ترکی رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز بوکو حرام تنظیم کے مذموم حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس لعنت کے خلاف عالمی تعاون و یکجہتی کے تقاضے پر زور دیا

178254
ترک صدر کی نائیجیریا میں دہشت گردی کی مذمت

صدر رجب طیب ایردوان نے نائیجریا کے شمالی مشرق میں واقع باگا قصبے میں دہشت گرد کاروائی کی شدید مذمت کی ہے۔
صدر ایردوان نے ایک تحریری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہونے والا ترکی برادر ملک نائیجریا کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ معصوم انسانوں کا خونخوار طریقے سے قتل کیے جانے والے دہشت گرد حملوں کو کسی دین یا تہذیب سے وابستہ نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ایسی ذلیل حرکت کو کسی بھی جواز کے ساتھ قبول کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "یہ مذموم حملے عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف کسی مشترکہ لائحہ عمل کو وضع کرنے کی خاطر مؤثر باہمی تعاون کے نا گزیر ہونے کی دلیل ہیں۔"|
دوسری جانب ترک دفتر خارجہ نے بھی ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے نائجیریا کے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں