دہشت گردی مذہبِ اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے : داوداولو

وزیراعظم احمد داود اولو نے فرانس اور نائیجیریا میں ہونے والے دلشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ دہشت گردحملوں کے مرتکب افراد میں معاشرتی شعور کی کمی ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ نسل پرستی اور غیر ملکی دشمنی پر مبنی جذبات اپنے اندر بیدار رکھے ہوئے ہیں

178327
دہشت گردی مذہبِ اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے : داوداولو

وزیراعظم احمد داود اولو نے فرانس اور نائیجیریا میں ہونے والے دلشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز بیرونی ممالک میں مقیم ترک سفیروں کے ساتھ ایک ضیافت میں شرکت کی اور کہا کہ دنیا میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کا مذہبِ اسلام کی تعلیمات سے کوئی واسطہ نہیں ہے ۔
جناب داود اولو نے کہا کہ ان حملوں کے مرتکب افراد میں معاشرتی شعور کی کمی ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ نسل پرستی اور غیر ملکی دشمنی پر مبنی جذبات اپنے اندر بیدار رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فرانس میں ہونے والے حالیہ حملوں کے پسِ پردہ جو بھی عناصر کارفرما ہیں ان کا مقصد یورپ میں معاشرتی نفاق پیدا کرنا اور نفرت کا بیج بونا ہے جبکہ دوسری جانب سویڈن اور دیگر ممالک میں مساجد پر حملے انتہا پسندی کے دوسرے رخ کی ترجمانی کرتے نظر آرہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں