ترکی نے مہاجرین کے معاملے میں ایک اصلاحی اقدام کیا ہے

ترکی نے مہاجرین کی پالیسی میں نئی اصلاحات کی ہیں اور یہاں مہاجرین کے بچے اسکول جا رہے ہیں: انتونیو گٹرس

175794
ترکی نے مہاجرین کے معاملے میں ایک اصلاحی اقدام کیا ہے

گٹرس نے کہا ہے کہ ترکی نے مہاجرین کے معاملے میں ایک اصلاحی اقدام کیا ہے۔۔۔
اقوام متحدہ کے امور مہاجرین کے ہائی کمشنر انتونیو گٹرس نے انقرہ میں جاری سفیروں کی ساتویں کانفرنس میں سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے مہاجرین کی پالیسی میں نئی اصلاحات کی ہیں اور یہاں مہاجرین کے بچے اسکول جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نہ صرف ایک کھلے دل والا ملک ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہاں مہاجرین کے لئے ترک مہمان نوازی اور اسلامی روایات کا بھی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے مہاجرین کے موضوع پر ترکی کے تجربات پر زور دیا۔
چاوش اولو نے کہا کہ ملک میں پناہ لینے والے انسانوں کی ذمہ داری کو محسوس کرنے اور انہیں تحفظ دینے کے معاملے میں ترکی نہایت کامیاب رہا ہے ، ترک معاشرہ بھی عارضی طور پر ان کی پناہ میں آنے والے ان مہاجرین کے دکھ درد بانٹ رہا ہے،ان کی مدد کر رہا ہے اور ان کے لئے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں