شام میں اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر زخمی

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر مصطفٰی سلطان حلب کے شمالی علاقے بوریج میں جاری جھڑپوں کے دوران زخمی ہو گئے

168421
شام میں اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر زخمی

ترکی کی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر مصطفٰی سلطان شام کے شہر حلب کے شمالی علاقے بوریج میں جاری جھڑپوں کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔
سلطان بوریج میں اسلامی فرنٹ اور اسد فورسز کے درمیان جھڑپ کی کوریج کے دوران اسد فورسز کی فائرنگ سے کمر میں گولی کا خول لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔
انہیں شامی مخالفین نے علاقے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا اور اطلاع کے مطابق ان کی صحت کی صورتحال تسلی بخش ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں