انیس جنوری کوصدرایردوان کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا

صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس انیس جنوری کو نئے صدارتی محل میں منعقد ہوگا۔ صدر رجب طیب ایردوان نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انیس جنوری کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ترکی کے آئین کے تحت صدر ملک کا سربراہ ہوتا ہے اور ایک سربراہ کے طور پر وہ اس اجلاس کی صدارت کریں گے

165620
انیس جنوری کوصدرایردوان کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا

کابینہ کا اجلاس 19 جنوری کو منعقد ہوگا۔
صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس انیس جنوری کو نئے صدارتی محل میں منعقد ہوگا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انیس جنوری کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
انہوں نے ترک لیبر یونین کے دورے کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئین کی رو سے ان کو حاصل اختیار ات کو استعمال کرتے ہوئے عوام کے منتخب شدہ صدر کی حیثیت سے اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے صدارتی انتخابات سے قبل ہی ان اختیارات کو استعمال کرنے کے بارے میں عوام سے وعدہ کیا تھا اور اب وہ اس وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے انیس جنوری کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعظم سے بھی بات چیت کرلی ہے اور انیس جنوری کو کابینہ کا اجلاس میری صدارت میں نئے صدارتی محل میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کے آئین کے تحت صدر ملک کا سربراہ ہوتا ہے اور ایک سربراہ کے طور پر وہ اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں