ہم دنیا کی ہر جگہ پر مظلوموں کی مدد کریں گے

فلسطین، میانمار، صومالیہ ، شام اور بوسنیا سمیت ہم ترکی کی حیثیت سے ہر اس جغرافیہ میں امداد بھیجیں گے کہ جہاں انسان ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں: داؤد اولو

162894
ہم دنیا کی ہر جگہ پر مظلوموں کی مدد کریں گے

ترکی کے وزیر اعظم داؤد اولو نے کہا ہے کہ ہم دنیا کی ہر جگہ پر مظلوموں کی مدد کریں گے۔۔۔

قونیہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلعی اجلاس میں خطاب کے دوران وزیر اعظم داؤد اولو نے کہا ہے کہ فلسطین، میانمار، صومالیہ ، شام اور بوسنیا سمیت ہم ترکی کی حیثیت سے ہر اس جغرافیہ میں امداد بھیجیں گے کہ جہاں انسان ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں مقدونیہ کے دورے کے دوران ان کے لئے بہت محبت کا اظہار کیا گیا۔ مقدونیہ میں ہم نے ہر گھر کو ایک ترک پرچم ، ایک قرآن کریم اور ایک ترکی زبان کی لغت تحفہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔
داؤد اولو نے کہا کہ ترکی دنیا میں عالمی انصاف کے لئے ایک بلند آواز کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر کسی تعطل کے اقتصادی ترقی کا عمل جاری رہے گا اور ترکی ایک گلوبل طاقت کی شکل میں اُبھرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں