کرسمس کے موقع پر عیسائی طبقے کو صدر کا پیغام

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے عیسائی ترک شہریوں کو کرسمس کے موقع کی مناسبت سے اہم پیغامات دیے ہیں

158780
کرسمس کے موقع پر عیسائی طبقے کو صدر کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے عیسائی ترک شہریوں کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔
صدر ایردوان نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اناطولیہ ، تاریخ بھر کے دوران مختلف دینوں، ثقافتوں اور نسلی طبقے کے مل جل کر زندگی بسر کرنے والا ایک مقام ہے، یہ نسل پرستی، تفریق بازی، کینہ و نفرت کے جذبات سے پاک ایک علاقہ ہے۔
ترکی کے مظالم اور دباؤ سے راہ فرار اختیار کرنے والے انسانوں کے لیے ایک باتحفظ مقام ہونے کی یاد دہانی کراتے ہوئے صدر نے کہا ہے کہ"ہمارا وطن آج بھی علاقائی تصادم اور عدم استحکام کے ماحول کے عین وسط میں مذہب ، نسل و زبان کی تفریق کیے بغیر ہر کس کے لیے اپنے دروازے کھولے ہوئے ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اپنے ملک میں مختلف طبقوں کی موجودگی کو ایک سرمائے کی نظر سے دیکھتے ہیں، ہم دو طرفہ عزت و احترام کو اساس بناتے ہوئے ہمارے مشترکہ مستقبل کی نشاط کے عمل کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں