وزیر اعظم احمد داؤد اولو کی مقدونیہ میں مصروفیات

وزیر اعظم احمد داؤد اولو کا  مقدونیہ کےاسکوپ ہوائی اڈے پر مقدونیہ کے نائب وزیر اعظم ولادیمر پیشوسکی اور ترک نژاد وزیر مملکت فرقان چاکو نے ان کا استقبال کیا ۔

156699
وزیر اعظم احمد داؤد اولو کی مقدونیہ میں مصروفیات

وزیر اعظم احمد داؤد اولو مقدونیہ کے دو روزہ سرکا ری دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔اسکوپ ہوائی اڈے پر مقدونیہ کے نائب وزیر اعظم ولادیمر پیشوسکی اور ترک نژاد وزیر مملکت فرقان چاکو نے ان کا استقبال کیا ۔ اپنی اہلیہ سارے داؤد اولو کے ہمراہ مقدونیہ کا دور ہ کرنے وزیر اعظم احمد داؤد اولو کے ہمراہی وفد میں نائب وزیر اعظم نومان کرتلمش ،وزیر خارجہ مولود چاوش اولو، وزیر اقتصادیات نہات زیب کچی اور وزیر صحت مہمت موذن اولو شریک ہیں ۔ وزیر اعظم احمد داؤد اولو مقدونیہ کے وزیر اعظم نیلولا گروسکی اور صدر ایوانوف کیساتھ ملاقات کریں گے۔ بعد میں وہ ترکی زبان میں تعلیم کے جشن کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور مقدونیہ میں مقیم ترک ہم نسلوں سے ملاقات کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں