ترک وزیر اعظم کے مقدونیہ روانگی سے قبل اہم بیانات

احمد داود اولو نے مقدونیہ کے ساتھ ترکی کے تاریخی روابط کے آئندہ کے دور میں بھی جاری رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقدونیہ خطہ بلقان میں سیاس توازن اور تغیرات کے حوالے سے حد درجے اہم اور سٹریٹیجک محل و قوع کا حامل ہے۔

156638
 ترک وزیر اعظم کے مقدونیہ روانگی سے قبل اہم بیانات

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے مقدونیہ روانگی سے قبل انقرہ کے ہوائی اڈے پر پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے ترکی ۔مقدونیہ تعلقات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
مقدونیہ کے آزادی حاصل کرنے کے بعد اس ملک کو سب سے پہلے سفیر کی تعیناتی ترکی کی طرف سے کیے جانے کی یاد دہانی کرانے والے داؤداولو نے بتایا کہ بیک وقت مقدونیہ کو آئینی نام کے سات اولین طور پر تسلیم کرنے والے ممالک میں بھی ترکی شامل تھا۔
انہوں نے مقدونیہ کے ساتھ ترکی کے تاریخی روابط کے آئندہ کے دور میں بھی جاری رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقدونیہ خطہ بلقان میں سیاس توازن اور تغیرات کے حوالے سے حد درجے اہم اور سٹریٹیجک محل و قوع کا حامل ہے۔
مقدونیہ میں عدم استحکام ہونے کی صورت میں بلقان میں استحکام کا قیام نا ممکن ہونے کا ذکر کرنے والے داؤداولو نے مزید بتایا کہ "ہم ہمیشہ سے مقدونیہ کی زمینی سالمیت اور اس کے تمام تر طبقوں کے مل جل کر زندگی بسر کرنے کو اہمیت دیتے چلے آئے ہیں ۔"


ٹیگز:

متعللقہ خبریں