داود اولو مقدونیہ تشریف لے جا رہے ہیں

وزیر اعظم داؤد اولومقدونیہ میں دو طرفہ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات سمیت دونوں ملکوں کی دلچسپی کے حامل علاقائی اور بین الاقوامی واقعات پر تبادلہ خیال کریں گے

155316
داود اولو مقدونیہ تشریف لے جا رہے ہیں

داؤداولو آج مقدونیہ تشریف لے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم احمدداؤد اولو دو دن جاری رہنے والے دورے میں مقدونیہ کے صدر جیورج ایوانوف اور مقدونیہ کے وزیر اعظم نکولا گروئسکی سے مذاکرات کریں گے۔
وزیر اعظم داؤد اولو مذاکرات میں دو طرفہ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات سمیت دونوں ملکوں کی دلچسپی کے حامل علاقائی اور بین الاقوامی واقعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
سن 2007 سے ابتک منعقد کیے جانے والے "ترکی زبان کی تعلیم" کے حوالے سے تہوار کی سرگرمیوں میں شرکت کرنے والے داؤد اولو ترک باشندوں کے ساتھ یکجا ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں